Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگ لیے

    By Daily Khabrainاگست 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگ لیے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ سے اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہونے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا ویژن ہے۔پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، پرویز خٹک، عمر ایوب اور فواد چوہدری شامل تھے جنہوں نے سپیکر ہاو¿س میں ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے ایاز صادق کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن معاملات مشاورت سے چلائیں جب کہ پی ٹی آئی وفد نے الیکشن سے متعلق تحفظات پر بھی بات کرنے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر پہلے اجلاس کی کارروائی قواعد کے مطابق چلاو¿ں گا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشنز کو اہم سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا، مختلف معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا ویژن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق سے ملاقات کا مقصد (ن) لیگ کے پارلیمانی رہنما کو تقریب میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں جبکہ شام کو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں سے بھی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مسائل میں گھرا ہوا ہے، معیشت سمیت دیگر اہم امور پر چیلنجز درپیش ہیں لہٰذا تمام مسائل کو مل کر حل کرنا چاہتے ہیں، اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔ (ن) لیگ کی وضاحت دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملاقات پر وضاحت میں کہا کہ ملاقات پارٹی کے مابین نہیں بلکہ ایاز صادق بطور اسپیکر اور اسد قیصر ا±میدوار برائے اسپیکر کی حیثیت میں ہوئی ہے، اسد قیصر پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے پارلیمانی امور، اسپیکر الیکشن، وزیراعظم کے الیکشن سے متعلق معلومات لیں۔ پی ٹی آئی وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات پی ٹی آئی وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے، سب کو پارلیمنٹ میں آ کر کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور قومی مفاد کے لیے قانون سازی کی حمایت کریں گے۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، خورشید شاہ اور ایم کیو ایم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہو جائیں، پارلیمان کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق سے بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے جس سے تعاون کا ایک نیا راستہ نکلے گا، انتخابات سے متعلق شکایات پر اپوزیشن جو تجاویز دے گی، ہم اسے آگے لیکر چلیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا عمران خان کو عالمی سطح کے لیڈر کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ فواد چودھری نے کیا ہے کہ اپوزیشن سے ملاقاتوں کا مقصد تعاون حاصل کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم،پیپلزپارٹی اوربی این پی کودعوت نامے دیئے ہیں،خورشیدشاہ سے درخواست ہے اسدقیصرکے حق میں دستبردارہوجائیں، حکومت اوراپوزیشن دوپہیے ہیں،اکٹھے چلنے چاہئیں،پارلیمنٹ کومضبوط کرنا چاہتے ہیں، چیلنجزسے نمٹنے کےلیے سب کو متحد ہونا ہو گا،سعودی فرمانروانے عمران خان کیلئے نیک تمناﺅں کااظہارکیاہے، پیپلزپارٹی اورایازصادق سے اچھی گفتگوہوئی ہے ،پاکستان کومعاشی اور سکیورٹی چیلنجزکا سامنا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.