پشاور (آن لائن) 53خاندانوں کے 107افراد بیک وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت کا حلف آج اٹھائینگے ۔ جبکہ 21خاندانوں کو عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد پارلیمانی ایوانوں سے باہر ہو گئے ہیں نئی اسمبلی میں کئی خاندانوںکے باپ بیٹے ، میاں بیوی ، ماں بیٹا ، ماموں بھانجے ، چچا بھتیجا ، ساس داماد ، ماں بیٹی ، سگی بہنیں ، سگے بھائی ، سالہ بہنوئی ، اور دیگررشتہ دار ایک ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں بیٹھیں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ان کے داماد عمران خٹک قومی اسمبلی میں ایک ہی ساتھ بیٹھیں گے ۔ متحدہ مجلس عمل کے امیر مولانا فضل الرحمان کے اسمبلی سے آوٹ ہو گیا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے اسد محمود قومی اسمبلی میں اور بھائی مولانا لطف الرحمان صوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں اپنے حلقوں اور خاندانوں کی نمائندگی کرینگے ۔ پی ٹی آئی اے کو گوہر ایوب خان قومی اسمبلی میں جبکہ ان کے کزن اکبر ایوب خان اور ان کے دوسرے کزن ارشد ایوب خان صوبائی اسمبلی میں بیٹھیں گے ۔ قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاﺅ اور انے کے بیٹے سکندر شیر پاﺅ بھی انتخابات سے مکمل طور پر آوٹ ہو گئے اوراس دفعہ ایوان میں نہیں بیٹھیں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی اور زاہد اکرم درانی کو بھی صوبائی اسمبلی کی رونق بنے گے ۔ انتخابات میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور ایمل ولی ، پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر ، مسز ارباب عالمگیر ان کے بیٹے زرک عالمگیر ، مسلم لیگ (ن) کے امیرمقام ان کے بھائی عباداللہ ، جبکہ بہن بھائی جہانزیب خان اورمہر سلطانہ کو بھی بری طورپرشکست ہو ئی تھی۔