پشاور( ویب ڈیسک )25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے پہلے اجلاس میں نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔پریزائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھہ نے 124 میں سے 111 نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے حلف لیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا، دونوں عہدوں پر انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیے جائیں گے۔جس کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے اور اس کے اگلے ہی روز وزیراعلیٰ کو منتخب کیا جائے گا، اس کے لیے ارکان کی لابی کو تقسیم کرتے ہوئے ان کی گنتی کی جائے گی۔بعد ازاں وزیراعلیٰ گورنر ہاو¿س پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔مخصوص نشستوں کا اعلان، پی ٹی آئی 158 ارکان کے ساتھ سرفہرست واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپنخوا نامزد کیا ہے۔دوسری جانب متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اراکین نے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے علامتی واک آو¿ٹ کیا۔ایم ایم اے اور پی پی پی کے اراکین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں۔دونوں سیاسی جماعتوں کے نومںتخب اراکین نے پی ٹی آئی کے اراکین کے ہمراہ حلف برداری سے گریز کیا۔

