کراچی (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما نامزد سندھ گورنر عمران اسما عیل کی بغیر ٹوکول سفر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کی بغیر پروٹول سفر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جہاں انہیں کافی سراہا گیا تھا وہیں کپتان کے کھلاڑی بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عمران اسما عیل کراچی کے علاقے ( ڈی ایچ اے ) کی شاہر اہ پر اپنے حامی ایم پی ایز کے ساتھ ایک کالے رنگ کی ” لینڈ کروزر“ میں بیٹھے بغیر کسی سرکاری و نیم سرکاری پروٹوکول کے بلا خوف و خطر سگنل کے کھلنے کا انتظار کررہے ہیں جبکہ اسی دوران عوام نے عمران اسماعیل کو دیکھتے ہی ان کی ویڈیو بنانی شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص کی جانب سے عوام کیلئے کوئی پیغام دینے کی گزارش کرنے پر سندھ کے نامزد گورنر عمران اسما عیل کا کہناتھا کہ کراچی کے عوام زندہ باد، انشا اللہ کراچی کے عوام کے دکھوں کاوقت ختم ہوگیا ہے اور کراچی ایک بار پھر سے روشنیوں ، خوشبووں کا شہر بنے گا۔

