Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور اور امرتسر کے لڑکے لڑکی کی لوسٹوری ،71 سال بعد پاک بھارت مشترکہ فلم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    By Daily Khabrainاگست 14, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)تقسیم ہند کے 71 سال بعد پاکستان اور بھارت کے 2 فلم پروڈکشن ہاو¿سز نے ایک مشترکہ فلم ریلیز کرکے دونوں ممالک کے عوام کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔پاکستانی شارٹ فلم پروڈکشن ہاو¿س ‘تیلی’ نے بھارتی شارٹ فلم پروڈکشن ہاو¿س ‘اری’ کے ساتھ مل کر 10 منٹ دورانیے سے بھی کم وقت پر بنی فلم ‘میچ’ ریلیز کردی۔شارٹ فلم کا ٹریلر 2 دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا، جب کہ فلم پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کردیا گیا، جس نے انٹرنیٹ پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔مختصر فلم میں پاکستان اور بھارت کے صوبوں پنجاب کے شہروں لاہور اور امرتسر کے لڑکے اور لڑکی کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں امرتسر کی لڑکی مایا جب کہ لاہور کے لڑکے سمیر کو دکھایا گیا ہے، جن کا پہلی بار رابطہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے ذریعے ہوتا ہے۔مایا اور سمیر پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دونوں ایک ہی ملک کے ہیں، تاہم بعد میں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ الگ الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔دونوں کے درمیان آن لائن باتوں اور بحث کا آغاز پاک-بھارت میچ سے ہی ہوتا ہے اور اسی معاملے پر فلم کا اختتام بھی ہوتا ہے۔رابطے میں آنے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے اپنی زندگی کے مسائل اور گھریلو حالات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سے اہم فیصلے بھی کرتے ہیں۔فلم میں کسی بھی تنازع کو چھیڑے بغیر کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا پیغام دیا گیا ہے۔فلم کو بنانے والے دونوں پروڈکشن ہاو¿س اس سے قبل شارٹ فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں، تاہم پہلی بار دونوں نے مشترکہ طور پر کوئی فلم ریلیز کی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شان بیگ اور روما مائیکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

      زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا۔

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.