لاہور (ویب ڈیسک) 71یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی71ویں جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا جبکہ پاکستانی بینڈز نے خوبصورت دھنیں بھکیر دیں۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

