تازہ تر ین

ڈیرن بیری کی قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معزرت

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔آسٹریلیا کی جانب سے 153 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ڈیرن بیری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے بات چیت جاری تھی تاہم اب انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیو رکسن کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہونے والی فیلڈنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے ڈیرن بیری سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دورہ زمبابوے سے قبل ٹیم کو جوائن کرنا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے بار بار تاخیر کے باعث انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور مکی آرتھر کی جانب سے موقع دیئے جانے پر شکر گزار ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ آسڑیلین کھلاڑی ڈیرن بیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور ان کی کاکردگی شاندار رہی ہے اور ان کو اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار رہاہے جس کی وجہ سے انکو قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی دعو ت دی گئی تھی پر انھوں نے یہ دعوت قبول نہیں کی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے حالات کو دیکھ رہے ہیں اور اس بارئے مناسب فیصلہ کرینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain