Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تبدیلی آ گئی ؟ کپتان کے نو منتخب رکن اسمبلی کا شہری پر سرعام تشدد

    By Daily Khabrainاگست 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں سٹیڈیم روڈ کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور ہر کوئی انہیں ایسا رویہ اپنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ویڈیو میں عمران شاہ کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور بتایا گیا کہ ان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا جس پر انہوں نے شہری پر تشدد کیا تاہم اب عمران شاہ خود ہی میدان میں آ گئے ہیں اور اس واقعے سے متعلق ایسی بات بتا دی ہے کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں شام کے وقت میں یوم آزادی کی تقریب میں جا رہا تھا تو راستے میں دیکھا کہ ایک شہری اپنی گاڑی سے مسلسل ایک غریب آدمی کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکریں مار رہا تھا۔ غریب شخص نے اپنی گاڑی سے سر باہر نکال کر یہ بھی پوچھا کہ آپ میری گاڑی کو ٹکریں کیوں مار رہے ہیں۔عمران شاہ نے کہا کہ میری گاڑی کو ٹکر لگی اور نہ ہی کوئی ایکسیڈنٹ ہوا لیکن یہ سب کچھ دیکھنے پر میں اپنی گاڑی سے باہر آیا اور ٹکریں مارنے والے شخص سے پوچھا کہ آخر مسئلہ کیا ہے جس پر اس نے بہت زیادہ بدتمیزی کی۔ اس پر میں نے اسے کہا کہ آپ بدتمیزی مت کریں بلکہ اس غریب آدمی سے معافی مانگیں جس کی گاڑی کو ٹکریں مار رہے ہیں۔وہ شخص بڑی مشکل سے اپنی گاڑی سے باہر آیا اور اس سے معافی مانگی لیکن جب وہ جانے لگا تو مجھے کہا کہ تم ہوتے کون ہو، اور اس کیساتھ ہی اس نے مجھے اور اس غریب آدمی کو بھی بہت زیادہ نازیبا باتیں کیں اور گالیاں دیں۔ میں نے کہا آپ نے مجھے گالی کیوں دی جس پر اس نے مجھے دھکا دیا اور پھر میں نے بھی ردعمل میں دھکا دیا لیکن اس کے باوجود کسی کو میرے ایکشن سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔عمران شاہ نے کہا کہ غلط چیز اور غریبوں پر ظلم و ستم ایسے ہی چلتا رہا تو میں برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ غلطی اس آدمی کی تھی اور میری نہیں تھی جبکہ میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوا، بس میں یہی کہنا چاہتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.