تازہ تر ین

عارف علوی صدر مملکت ، 15 وفاقی وزراء، 5 مشیر نامزد

اسلام آباد (این این آئی، وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لیے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے صدر مملکت کے لیے عارف علوی کے نام کی منظور دی ہے۔دوسری طرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان کے نئے صدر مملکت ان شا اللہ ڈاکٹر رحمان عارف علوی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ہمارے ڈاکٹر صاحب بلامقابلہ صدرمنتخب ہوجائیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو گی ¾نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو صدارتی انتخاب ہوگا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی، شاہ محمود وزیرخارجہ، فواد چوہدری وزیراطلاعات، پرویز خٹک وزیردفاع، فروغ نسیم وزیر قانون، شیخ رشید وزیر ریلوے اور خالد مقبول وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراءاور 5 مشیر شامل ہوں گے جبکہ وزراءپیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ عمران خان نے اپنی کابینہ میں شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، پرویز خٹک کو وزیر دفاع، اسد عمر کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا ہے۔ شفقت محمود کے پاس وزارت تعلیم اور قومی تاریخ و ادب ہوں گی، فواد چودھری وزیر اطلاعات ہونگے جبکہ عامر کیانی وفاقی وزارت صحت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ایم کیو ایم کے فروغ نسیم وزیر قانون اور خالد محمود صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر ہوں گے۔ وزارت ریلوے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے سپرد کی گئی ہے جبکہ جی ڈی اے کی رکن اسمبلی فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ہوں گی۔طارق بشیر چیمہ ریاستی و سرحدی امور کے وزیر ہوں گے، نورالحق قادری کو مذہبی و اقلیتی امور کی وزارت دی گئی ہے۔ غلام سرور خان کو پیٹرولیم ڈویژن سونپا گیا ہے جبکہ زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر ہوں گی۔ اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داو¿د کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزارت داخلہ اور وزارت توانائی کا قلم دان اپنے پاس رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ درجن وزارتوں کا قلمدان وزیراعظم عمران خان اپنے پاس رکھیں گے۔ وزارت توانائی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارت منصوبہ بندی، شماریات، نجکاری، ہاو¿سنگ اینڈ ورکس، میری ٹائم افیئرز، داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول، اوورسیز پاکستانیز، پوسٹل سروسز، آبی وسائل،کیڈ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پارلیمانی امور کے انچارج بھی وزیر وزیراعظم ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں پارٹی ممبران کو مزید وزارتیں تفویض کردی جائیں گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain