تازہ تر ین

پاکستان نے قازقستان کو 16 گولز داغ دیئے

جکارتہ(آئی این پی) پاکستان ہاکی ٹیم نے18ایشین گیمز میں ہاکی میچ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔یک طر فہ مقابلے کے بعد پاکستان نے قازقستان کو 16-0سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطا بق پاکستان کی جانب سے محمد ارشد توثیق نے4اور ابوبکر محمود نے3گول کیے۔پاکستان اپنا اگلا میچ 26اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔جمعہ کو جکارتہ میں ہونیوالے 18ویں ایشین گیمز کے مقابلوں میں ہاکی کے میچ میں قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد16-0 سے ہرادیا۔ہاکی ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ میچ میں پاکستان کے محمد ارشد توثیق نے4ابوبکر محمود نے 3گول کیے جبکہ علی شان، عمر بھٹہ اور رضوان علی نے 2،2گول کیے۔محمد دلبر،علی مبشر اور محمد عتیق نے 1,1گول سکور کیا۔ پاکستان اپنا اگلہ میچ 26اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔میگا ایونٹ میں گروپ بی کے دیگر میچزمیں اومان نے تھائی لینڈکو2-0سے ہراکرپہلی کامیابی سمیٹی،ملائیشیا نے بنگلہ دیش کیخلاف7-0سے غلبہ پایا۔گروپ اے میں جنوبی کوریانے میزبان انڈونیشیا کو15-0سے ٹھکانے لگایا۔سری لنکا نے ہانگ کانگ کو4-1سے ہرایا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں ایشیاءکی 12 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کیلئے کوشش کر رہی ہیں ، ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، سری لنکا، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، اومان، تھائی لینڈ اور قازقستان شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 26 اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دونوں گروپ سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز 30 اگست کو کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم ستمبر کو شیڈول ہے اور اسی روز کانسی کے تمغے کیلئے بھی میچ کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain