تازہ تر ین

قومی سلیکشن کمیٹی کی بیٹھک آج لگے گی

لاہور ( آئی این پی ) ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ 15 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہفتےکو ہو گا ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھرسے بھی ٹیم کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ کپتان سرفراز سے بھی مشاورت کی جائےگی تین ستمبر سے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ لگے گا۔اس سے پہلے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔ایشیاءکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ ستمبر کو کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا انیس ستمبر کو ہوگا۔ ایونٹ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان تیرہ میچز کھیلے جائیں گے۔ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔دورئہ زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے میچز کے بعد قومی ٹیم کی کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں تھیں،شعیب ملک سمیت چند کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک ہوئے، دیگر نے آرام کرنے کے ساتھ فٹنس پلان کے مطابق انفرادی طور پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔کپتان سرفراز احمد اور چند کھلاڑیوں نے لاہور میں فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آﺅٹ میچز بھی کھیلے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain