تازہ تر ین

پاکستان نے دوسرا برونز میڈل جیت لیا

جکارتہ (اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی نرگس نے اٹھارہویں ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دے کر تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ پاکستان کا میگا گیمز میں دوسرا تمغہ ہے، پاکستان نے اس سے قبل کبڈی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو ویمنز کراٹے ایونٹ میں 68 پلس کیٹگری میں کانسی کے تمغے کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیپالی کھلاڑی کو 3-1 پوائنٹس سے ہرا کر ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیااس سے قبل پاکستان کی کبڈی ٹیم نے بھی ملک کے لئے پہلا کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔واضح رہے کہ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔اس سے قبل نرگس کو سیمی فائنل مقابلے میں چین کی گا مینگمینگ سے 8-0 س شکست ہوئی تھی۔68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں سونے کا تمغہ جاپان کی اوئیکوسا ایومی نے چین کی گا مینگمینگ کو زیر کر کے حاصل کیا جبکہ کانسی کا دوسرا تمغہ اریان کی حمیدہ عباس علی نے حاصل کیا۔میڈلزٹیبل پر چین 72 گولڈ، 51 سلور اور30 برانزسمیت مجموعی طورپر 153تمغوں کیساتھ سرفہرست ہے۔جاپان کو 34طلائی تمغوں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل ہے۔جنوبی کوریاتیسرے نمبر پر موجود ہے ۔میزبان انڈونیشیا10طلائی تمغوں کیساتھ 5ویں نمبرپرہے۔ مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھے گروپ میچ میں آج ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس مسلسل تین فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain