Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کے مشہور کرکٹ ایڈمنسٹریٹرعارف عباسی کیلئے ایک اور اعزاز

    By Daily Khabrainاگست 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب دیسک)گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ ایسے میں بھارت کی ایک مشہور تنظیم نے نیروبی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کے لیے پاکستان کے مشہور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر عارف عباسی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ سے کینیا میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب پیش قدمی ہوگی۔ اس میں دنیا کے اسٹار کرکٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔عارف عباسی بھارت کے ساتھ مل کر دو ورلڈ کپ کی میزبانی کے انتظامات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔اب جواہرلال نہرو اسپورٹس ٹرسٹ نے کینیا کے شہر نیروبی میں ہونے والے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف علی خان عباسی کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر بنانے کی پیشکش کی ہے۔پاکستان کے مشہور کرکٹ آرگنائزر عارف عباسی نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے اور وہ ستمبرمیں ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی میں شرکت کے لیے نیروبی جائیں گے۔پاکستان میں ورلڈ کپ لانے اور دو ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کے اہم کردارعارف عباسی کا کہنا ہے کہ جواہر لال نہرو ٹرسٹ کی پیشکش میرے اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ اس ٹرسٹ کے صدر وکرم کول نے مجھے یہ ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی پیشکش ہے۔انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو ٹرسٹ 1989 میں بھارت میں نہرو کپ کراچکا ہے جسے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے جیتا تھا۔ پاکستان نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔عارف عباسی کرکٹ کینیا چیمپئنز ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ نیروبی میں کرارہی ہے جس کو جواہر لال نہرو ٹرسٹ آرگنائز کررہا ہے۔ اس چار روزہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹرسٹ کا پانچ رکنی وفد نیروبی میں ایک ہفتے کا دورہ کرے گا۔ اس وفد میں چار دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔عارف عباسی نے بتایا کہ نہرو ٹرسٹ دنیا میں مختلف کھیلوں اور ثقافت کے مقابلے کراتا ہے۔ نہرو کپ کی ٹرافی ا±س وقت گیارہ لاکھ بھارتی روپے میں بنی تھی جو کنول کے پھول کی طرح تھی لیکن اب یہ ٹرافی کہا ں ہے کسی کو معلوم نہیں ہے۔عارف عباسی نے کہا کہ میں آئندہ ماہ نیروبی جاکر ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو حتمی شکل دوں گا۔عارف عباسی عظیم ایئر مارشل نور خان کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ، ہاکی اور اسکواش کی ترقی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے1987میں ورلڈ کپ پہلی بار انگلینڈ سے باہر لانے میں اہم کرداد ادا کیا تھا۔ پھر وہ 1996میں ورلڈ کپ ایشیا میں کرانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ کپ فائنل کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔عارف عباسی گذشتہ کئی سالوں سے کرکٹ کے منظر سے غائب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ احسان مانی کو پہلی بار میں نے آئی سی سی میں پاکستان کا نمائندہ مقرر کیا تھا۔ احسان مانی کی تقرری اچھی خبر ہے۔ نیروبی سے واپس آکر احسان مانی سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کروں گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت

      مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر

      پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.