Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نجم سیٹھی کی رخصتی کے بعد کرکٹ بورڈ میں مزید انتظامی تبدیلیاں یقینی

    By Daily Khabrainاگست 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ سے نجم سیٹھی کی رخصتی کے بعد نئے چہرے سامنے آرہے ہیں اور کچھ مزید انتظامی تبدیلیاں یقینی ہیں۔نجم سیٹھی کے قریب رہنے والے کئی افسران کو گھر بھیج کر نئی انتظامی ٹیم سامنے لائی جائے گی۔ تبدیلی کے دور میں نئے پاکستان میں نیا کرکٹ لانے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ میں احسان مانی اور اسد علی خان کو تین تین سال کے لیے نامزد کیا ہے۔کرکٹ کی دنیا میں احسان مانی نیا نام نہیں ہے، وہ آئی سی سی صدر کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ اسد علی خان بھی احسان مانی کی طرح پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ہیں لیکن پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں یہ نام بالکل نیا ہے تاہم وہ کلب کرکٹر، قصور کرکٹ اور ویٹرنز کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں۔پی سی بی کے اسد علی خان شہباز شریف کی پنجاب حکومت کے ساتھ آزاد بورڈ ممبر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ اسد علی خان سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کہ وہ آزاد کنسلٹنٹ کی حیثیت سے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کی ذاتی کمپنی پاکستان کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ٹیکنالوجی پر کنسلٹنسی خدمات فراہم کرتی ہے۔اسد علی خان 2015 سے 2018 تک نیشنل پاور پارکس منیجمنٹ سے وابستہ رہے، اسی عرصے میں وہ قائداعظم تھرمل پاور کمپنی سے بھی منسلک رہے۔ وہ پنجاب پاورڈیولپمنٹ کمپنی میں بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔اسد علی خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کچھ نیا کرنے کی خواہش ہے، وزیر اعظم عمران خان سے میری آخری ملاقات 14 سال پہلے ہوئی تھی، نامزد چیئرمین احسان مانی سے بھی چند ملاقاتیں ہیں۔اسد علی خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں میری نامزدگی کرکے جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں انہیں دیانت داری سے پورا کروں گا، خواہش ہے کرکٹ بورڈ میں کارپوریٹ کلچر اور اچھی گورنس آسکے۔خیال رہے کہ اسد علی خان نے اعلیٰ تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی ہے۔ سڈنی میں 1965 سے1968تک گریڈ کرکٹ کھیلی اس وقت ویسٹ انڈین ویزلے ہال بھی اسی کلب سے کھیلتے تھے۔ وہ تین سال قصور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے۔ پنجاب ویٹرنز ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر ہیں۔اسد علی خان سعودی عرب میں جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ رہے اور وہاں 10 کرکٹ پچز بنوائیں۔ اسد علی خان کا کہنا ہے کہ 30 سال سے کنسلٹنسی فیلڈ سے وابستہ ہوں، پاکستان، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پروفیشنل بورڈ کا ممبر رہ چکا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پرائیویٹائزیشن کے کئی منصوبوں پر پی آئی اے، ایسکو،لیسکو سے بھی منسلک ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

      پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی

      پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.