تازہ تر ین

بھارت کیخلاف 5ویں ٹیسٹ کے بعد کیا کرو نگا؟الیسڑ کک نے حیران کن اعلان کر دیا

لندن (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انگلش بلے باز الیسٹر کک نے کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کافی سوچنے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ چھوڑ دوں گا۔33 سالہ الیسٹر کک نے کہا کہ ان کے لیے آج کا دن افسردہ ہے لیکن وہ سب سے بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تصور سے کہیں زیادہ حاصل کیا اور انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے تاہم یہ وقت مناسب ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔
الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تاہم کاونٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ الیسٹر کک انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
کک ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ایک روزہ کرکٹ میں 3 ہزار 204 اور محدود اوورز کی کرکٹ میں 61 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور56 نصف سنچریاں جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain