تازہ تر ین

صدارتی انتخابات سے قبل آصف زرداری اور فضل الرحمان میں اہم ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جاری ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ملاقات میں فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود، عبدالغفور حیدری اور سینیٹر فیض محمد جب کہ پی پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن، خورشید شاہ، راجہ پرویزاشرف، قمرزمان کائرہ اور شیری رحمان بھی موجود ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام حکومت گرانا اور اپنی حکومت بنانے کی کوشش کرنا ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے عبدالغفور حیدری کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا اصل کام یہی ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا استحقاق ہی نہیں بلکہ یہ اپوزیشن کی جاب ہے۔کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں پی ٹی ا?ئی کے عارف علوی، پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان امیدوار ہیں۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی ایم ایم اے کے سربراہ نے ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے کھانے، جیلیں کاٹنے اور قربانی کے لیے ہم قبول ہیں تو پھر صدارت کے لیے کیوں قابل قبول نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے صدارتی الیکشن کے لیے مجھ پر اعتماد کیا، کوشش ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دستبردار ہونے کے لیے مجھے ایم ایم اے کی 5 جماعتوں اور اے پی سی کی 5 جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہے جب کہ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کو دستبردار کرنے کے لیے اپنے فورم پر فیصلہ کر سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain