تازہ تر ین

علی رحمان نے موسٹ سٹائلش اداکار کا ایوارڈجیت لیا

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارعلی رحمان خان نے فلم” پرچی“ کے لیے موسٹ سٹائلش فلم ایکٹر کا ایوارڈاپنے نام کرلیا۔ تقریب کا اہتمام گزشتہ شب کراچی میں کیا گیا ۔ علی رحمان خان نے ریڈ کارپٹ پر ایوارڈ تقریب میں اپنے روائتی چشمے تھری پیس سوٹ میں شرکت کی۔ علی رحمان خان نے یہ ایوارڈ اس سال کی پہلی سپر ہٹ فلم “پرچی”میں جاندار اداکاری سے لاکھوں شائقین کے دلوں کو متاثر کرنے کے اعتراف میں حاصل کیا ہے۔ سٹائل ایوارڈ ز کی تیسری تقریب کا انعقادکراچی میں کیا گیا جس میں ستاروںکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ملکی انٹرٹینمنٹ میں نئی روایات کی بنیاد ڈالنے والے فنکاروں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا، یاد رہے کہ پہلے ہم اسٹائل ایوارڈز کا انعقاد 2016میں کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain