تازہ تر ین

ن لیگ کے 4ووٹرز نے عارف علوی کو ووٹ دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں عارف علوی 186 ،مولانا فضل الرحمن141 ،اعتزاز ااحسن کو 6 ووٹ حاصل ہوئے۔18ووٹ مسترد اور 3 ووٹروں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ان میں مسلم لیگ ن کے 2 جن میں علی عباس اوکاڑہ اور ارشد جاوےد وڑائچ سیالکوٹ اورمسلم لیگ ق کی باسمہ چوہدری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا مسترد شدہ ووٹ مسلم لیگ ن 12پی ٹی آئی کے 4 اور پیپلز پارٹی کے 2 ارکان کے ووٹ مسترد ہوئے ۔مسلم لیگ ن کے 4ووٹروں نے عارف علوی کو ووٹ دیا پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لئے چیف جسٹس لاہور جسٹس یاور علی نے پنجاب اسمبلی میں صبح 10 بجے پولنگ شروع کرائی اور 4 بجے تک جاری رہی ۔4 بجے تمام دروازے بند کردیے گئے اور ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔سب سے پہلے نمبر ون پر مولانا فضل الرحمن کا ووٹ نکلا جبکہ دوسرے نمبر پر چوہدری اعتزاز احسن کا ووٹ نکلا جبکہ پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے صدر عارف علوی غےر سرکاری غےر حتمی نتیجے کے مطابق ملک کے تےرہوےں صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain