لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کی فرینچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کے نئے چیئرمین احسان مانی سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ہے۔ پشار زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے احسان مانی سے ملاقات میں ان کو چیئرمین پی سی بی کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ملاقات کے دوران جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور کر کٹ لیجنڈعمران خان اور احسان مانی کے انٹرنیشنل مہارت سےپاکستان کر کٹ میں بہت بہتری آئے گی اور پشاور زلمی احسان مانی کومکمل سپورٹ کرتی ہے۔دوسری طرف احسان مانی نے بھی پشارو زلمی اور ان کی فانڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے جو مدرسہ لیگ کروائی تھی یہ ایک بہت اچھا اقدام تھا۔






































