ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)ساف سوزوکی کپ 2018ءمیں دفاعی چمپئن بھارت نے سری لنکاکو2-0سے ہراکر اپنی مہم کافاتحانہ آغازکردیا۔فاتح سائیڈکی جانب سے عاشقی کرونیان اورللیان زوالانے گول سکورکیے۔بنگلہ دیش کے شہرڈھاکہ کے بنگاباندھونیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں دفاعی چمپئن بھار ت نے سری لنکاکیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔35ویں منٹ میں عاشقی کرونیان نے بھارت کو سبقت دلائی۔وقفے پر انڈین ٹیم کو1-0کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف کے آغازپرہی للیان زوالا برتری دوگناکردی جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی۔آج گروپ اے میںپاکستانی ٹیم میزبان بنگلہ دیش کامقابلہ کریگی۔نیپال اوربھوٹان میں بھی جوڑپڑیگا۔






































