تازہ تر ین

مصباح الحق کا بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان مصباح الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنائیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔سابق کپتان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain