Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سٹار کرکٹر ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی)جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئر نے بھی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بننے کا اعلان کردیاہے ۔ہر گزرتے سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ستارے اس کہکشاں میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بڑی لیگز میں سے ایک بن گئی ہے اور اس نے پاکستانی عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے،میں نے ٹی وی پر پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز دیکھے ہیں تاہم 2019میں یہ سب بدلنے جارہا ہے کیوں کہ میں بھی اب پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا ،میں مزید انتظار نہیں کرسکتا اور آپ سے وہاں ملاقات ہوگی،آپ کا شکریہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے ڈی ویلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ‘ڈی ویلیئرز دور حاضر کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ویلیئرز کو پاکستان سپر لیگ میں سائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، ان کی شمولیت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ذرائع کے مطابق اے بی ڈویلیئرز تقریبا 3ہفتوں کےلئے دستیاب ہوں گے،34سالہ سٹار بلے باز ایونٹ میں 7میچز کھیلیں گے۔اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانےکا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کےخلاف جنوری 2015 میں انجام دیا۔ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانےکا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری 16بالزاور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانےوالے بلے باز بھی ہیں۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سے9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع

      پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت

      پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.