تازہ تر ین

ساف سوزوکی کپ،مالدیپ سری لنکاکامیچ برابر

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)ساف سوزوکی کپ 2018 ءمیں مالدیپ اورسری لنکاکامیچ بغیرکسی گول کے برابرہوگیا ۔ ڈرا نتیجے کی صورت میں سری لنکاکی اگلے مرحلے میں رسائی دشوارہوگئی جبکہ دفاعی چمپئن بھارت کی سیمی فائنل نشست کنفرم ہوگئی ۔ ڈھاکہ کے بنگاباندھو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ۔ مالدیپ کی ٹیم کابال پر زیادہ دیر کنٹرول رہا۔مگر کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گیندکوجال میں نہ پہنچاسکی۔سری لنکن ٹیم کوابتدائی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔میگا ایونٹ میں آج پاکستان اوربھوٹان کے درمیان اہم ترین میچ ہوگا۔سیمی فائنل میں رسائی کےلئے پاکستان کو میچ ہرصورت جیتناہوگا،نیپال اورمیزبان بنگلہ دیش میں بھی مقابلہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain