تازہ تر ین

اداکارہ ہانیہ عامرنے ایسی شرمناک تصویر شئیر کر دی کہ سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فلم ” جانان “ سے ڈیبو کیا اور پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر گئیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ وہ صرف 21 سال کی ہیں اور اتنی چھوٹی سی عمر میں اداکاری میں بہت آگے نکل آئی ہیں لیکن انہیں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ہانیہ نے ’فراک‘ پہنے ہوئے تصاویر جاری کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ان میں ایسی چیز دیکھ لی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا اور تنقید کے بادل بر سانے شروع کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے سنہری رنگ کی زری کے کام سے بھری ہوئی ’فراک ‘ پہنی اور ممکنہ طور پر وہ کسی تقریب میں جانے کیلئے خصوصی طور پر تیار ہوئیں اور انہوں نے اس موقع پر اپنی تصویر بنائی اور اسے انسٹا گرام پر شیئر کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سب سے پہلے ان کی تصویر میں لباس کا گلا پچھلی سائیڈ سے زیادہ بڑا ہونے پر تنقید شروع کر دی تاہم ان کے چاہنے والوں نے اس خوبصورت لباس کی تعریف بھی خوب کی۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ” تھوڑی سی مشہور ہوئی تو کھل ہی گئی یہ عورت۔“ ایک ٹویٹر صارف نے تو تنقید کے اصولوں کی تمام حدیں پارکرتے ہوئے اسے ” بغیرتی “ قرار دیدیا۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ” ٹافی اگر ریپر میں نہیں ہو گی تو اس پر مکھیاں تو آ کر بیٹھیں گی۔“ایک صارف تو اسے کافی سنجیدہ لے گیا اور پاکستان کا موازنا بھارت سے شروع کر دیا او رکہا کہ ” مجھے صرف یہ بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں فرق رہ گیا ، آپ ان کی کاپی کرکے اس طرح کے لباس پہن رہے ہیں ، آپ کو شرم آنی چاہیے۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain