تازہ تر ین

قومی سکواڈ عرب صحرا میں خون گرمانے لگا

دبئی(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کی ایشیا کپ کیلئے دبئی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری، ایشیا میں کرکٹ حکمرانی کی جنگ کل سے شروع ہوگی۔افتتاحی معرکے میں سری لنکااوربنگلہ دیش کی ٹیم آمنے سامنے ہونگی۔ شاہینوں کی دبئی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے سلپ کیچنگ کی خوب پریکٹس کی جبکہ بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں۔ آئی سی سی اکیڈمی میں باﺅلرز نے بھی خوب جان ماری۔ پاکستان 16ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ ایشیا کپ کا سپر میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ،،انیس ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں آج بھی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، یو اے ای وقت کے مطابق دوپہر دو سے پانچ بجے تک مشقیں ہوں گی۔آل راو¿نڈر فہیم اشرف کہتے ہیں کہ سولہ ستمبر کو شیڈول ہانگ کانگ کے خلاف پہلا میچ جیتیں گے، بلند مورال کے ساتھ انیس تاریخ کو روایتی حریف سورماو¿ں سے ٹکرائیں گے۔ ایشیا کپ کےلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی منیجر ہیں۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کو اب تک سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے ‘ بلوشرٹس نے 1984ئ‘ 1988ء‘ 1990-91ء‘ 1995ئ‘ 2010ءاور 2016ءمیں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ‘ سری لنکا 5 بار 1966ء‘1997ء‘ 2004ء2006ءاور 2014ءمیں ایشیائی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2000ءاور 2012ءمیں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain