تازہ تر ین

عبدالقادر کا دعویٰ جھوٹا ثابت ، چیئرمین کا کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کی سینئر کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کی اور بیٹے کے ٹیم میں انتخاب کے حوالے سے خود پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بات کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے قومی ٹیم کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے جونیئر ٹیم میں اپنے بیٹے کو منتخب کرانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کیا تھا۔عبدالقادر نے دعویٰ کیا تھا کہ باسط علی نے انہیں بتایا کہ انضمام نے ان سے کہا تھا کہ وہ ان کے بیٹے ابتسام الحق کو قومی جونیئر ٹیم میں شامل کریں البتہ انضمام اور باسط دونوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ معاملے میں قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف نے بھی موجودہ چیف سلیکٹر کی حمایت کی تھی۔آج ہونے والی ملاقات میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دونوں سلیکٹرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق احسان مانی نے دونوں سلیکٹرز کی دیانت داری کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر افسوس کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain