تازہ تر ین

نوازشریف مخالفانہ مہم چلا سکتے ہیں، اب دیکھنا ہو گا کہ وہ کیا لائحہ عمل اختیار کریں گے: میاںعفار ، سعودی عرب نوازشریف بارے اتنا پرجوش نہیں کہ 10بلین ڈالر دینے کو تیار ہو جائے: توصیف احمد ، شہباز شریف مزید کارنر ہوںگے مریم اور نواز شریف آ گے آئیں گے: اعجاز حفیظ ، اگر نواز شریف کی رہائی ڈیل کے تحت ہوئی تو یہ قوم کے ساتھ بڑا مذاق ہے: کاشف بشیر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارکاشف بشیر خان نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اگر نواز شریف یا ان کی صاحبزادی نے اداروں کے خلاف وہی زبان استعمال کی تو حالات خراب ہوں گے ان لوگوں کے جیل سے باہر آنے سے سیاست میں کوئی تلاطم نہیں ہو گا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نواز ،مریم، صفدر کی رہائی ڈیل کے تحت ہوئی ہے تو یہ قوم کے ساتھ بڑا مذاق ہے۔ سزا تو معطل کر دی گئی لیکن اتنے ہائی پروفائل کیس میں صرف پانچ پاتچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔اب نیب سزا معطلی کے خلاف یقینا سپریم کورٹ میں تو جائے گا۔۔اگر ڈیل ہے تو نواز شریف چپکے سے نکل جائیں گے۔الیکشن کے بعد چاروں صوبوں میں نواز شریف کا خاتمہ ہوگیا۔ضمنی الیکشن بھی ن لیگ ہار جائے گی ،یہ مکافات عمل ہے۔شہباز شریف پر بیسیوں کیس ہیں۔اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف نہ ہوا تو تو نواز شریف اور شہباز شریف نے ریاست کی جو خوفناک مثا ل پیش کی تھی وہ قائم رہے گی۔کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف ،مریم نواز،اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کی ہے ختم نہیں کی۔ابھی سزا معطلی کے خلاف اپیلیں ہوں گی۔مقبول لیڈر حکومت میں ہوں یا نہ ہوں انہیں فرق نہیں پڑتا۔سعودی عرب نواز شریف کے بارے میں اتنا پرجوش تو نہیں ہے کہ دس بلین ڈالر پاکستان کے اکاﺅنٹ میں ڈالنے کو بھی تیار ہو جائے اور دوسری رعاعتیں بھی دے دے۔نواز شریف کے ووٹ بینک کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان کی حکومت بنے ایک ماہ ہو گیا ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا کوئی ذکر نہیںہوا۔جتنے نعرے تھے اتنا ہوم ورک نہیں کیا گیا۔انصاف بہرحال ہونا چاہئے۔کالم نگار میاں غفار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر بریک ہو چکی تھی کہ فیصلہ لکھا جا چکا ہے۔نواز شریف کو انڈر ایسٹیمٹ نہ کریں وہ مہم چلا سکتے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے نواز شریف کیا لائحہ عمل اپناتے ہیں اور سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا براہ راست الزام تو شہبازشریف پر ہی ہے۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہیں ابھی کیس سپریم کورٹ میں جائے گی۔بہرحال اصل بات اب نواز شریف کا رویہ ہے۔ابھی کہانی ختم نہیں ہوئی سزائیں صرف معطل ہیں۔اب یہ بات چھوڑ دیں کہ نواز شریف دلوں میں ہیں اگر دلوں میں ہوتے تو الیکشن نہ ہارے ہوتے۔شہباز شریف مزید کارنر ہوں گے جبکہ مریم اور نواز شریف اور آگے ہوں گے۔ماڈل ٹاﺅن میں چودہ بے گناہوں کا قتل کیا گیا جب تک انصاف نہیں ہو گا یہ مسئلہ رہے گا اب انصاف ہونا چاہئے بہت وقت ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain