تازہ تر ین

ایشیاکپ،سپرفورمرحلے میں آج افغانستان اوربنگلہ دیش بھی مدمقابل

دبئی (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں آج مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ بنگلہ دیش کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔، آج اتوار کو سپر فور مرحلے کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، دبئی کے مقام پر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں گرین شرٹس کو بھارتی سورماﺅں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، شکست کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ سپر فور مرحلے کے میچ میں روایتی حریف کو ہرا کر بدلہ چکانے کیلئے پر جوش ہیں، دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہ سپر فور مرحلے میں بھی گرین شرٹس کو ہرانے کیلئے پر عزم ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، اسی روز دوسرا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ابوظہبی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain