تازہ تر ین

ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل سابق و موجودہ کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کو مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے سابق و موجودہ کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کو مفید مشورے دیے ہیں۔ سابق کپتان انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ مشکلات سے دو چار ہے اور بیٹسمین جس طرح آو¿ٹ ہو رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ گرین شرٹس کو اپنی فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی، اچھی فیلڈنگ کے بغیر میچز جیتنا مشکل ہوتا ہے اور فہیم اشرف کو بھارت کے خلاف موقع دینا چاہیے۔قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صہیب مقصود نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ کرکٹ کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹسمین دباو¿ کا شکار معلوم ہوتے ہیں اور بھارتی بولروں کے خلاف غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنا ہوگا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جب کہ ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے کہا کہ قومی ٹیم کو شعبہ فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی اور اگر پاکستان ٹیم غلطیاں نہیں دہرائے گی تو جیتے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain