Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر خارجہ کو شکست دینے والا نااہل، شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار،ملتان کے حلقہ پی پی 217میں دوبارہ الیکشن کا حکم، سلمان نعیم کی عمر 25سال سے کم ہے ،کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 2, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (اے این این ) ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے نوجوان سیاستدان سلمان نعیم کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا، سلمان نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار سلمان نعیم قریشی کےخلاف درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سلمان نعیم کو کم عمری کی بنیاد پر نااہل قرار دیدیا ۔ الیکشن کمیشن فیصلے کے مطابق سلمان نعیم کی عمر نادرا ریکارڈ کے مطابق 25 سال سے کم ہے ،، الیکشن کمیشن نے سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس کرتے ہوئے پی پی 217 کے الیکشن کو کالعدم قراردیدیا اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔، واضح رہے کہ سلمان نعیم نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیکر شاہ محمود قریشی کو شکست سے دوچار کردیا تھا ،، تاہم بعد میں سلمان نعیم تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، شاہ محمود قریشی اپنی شکست کو بھول نہ پائے اور وہ سلمان نعیم کےخلاف الیکشن کمیشن کو دی جانیوالی درخواست میں فریق بن گئے، انکی طرف دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سلمان نعیم نے اپنی عمرکے حوالے سے جھوٹ بولا اور پرانے پاسپورٹ پر 6 ممالک کے دورے بھی کئے ، جس پر الیکشن کمیشن نے سلمان نعیم کو نااہل کرنے کا حکم دیدیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار نوید انجم کے ووکلا نے کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ حلقے سے کامیاب ہونے والے محمد سلمان کے تعلیمی ریکار میں نام محمد سلمان نعیم تھا اور تاریخ پیدائش28جنوری 1994تھی تاہم انتخابات میں حصہ لینے کےلئے عمر کم ہونے کی وجہ سے انہوںنے تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرکے یکم فروری 1993کردیا تھا اور اسی تاریخ پیدائش کے ساتھ نیا شناختی کارڈ بنوایا انہوں نے کہاکہ اسی طرح پہلے نام محمد سلمان نعیم تھا جسے بعد میں محمد سلمان کردیا گیا تاہم نام کی تبدیلی کے بارے میں کسی قسم کی درخواست نہیں کی گئی اور نادرہ حکام کی ملی بھگت سے تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا پران شناختی کارڈ بھی جمع نہیں کرایا گیا انہوںنے مذید کہاکہ محمد سلمان نعیم کے نام پر انہوں نے 2018تک عمرہ سمیت غیرملکی سفر بھی کئے اور اپنے پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا ہے اسی طرح ایک گاڑی بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ انتخابات کےلئے اپنے عمر میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں غلط بیانی پر انہیں نااہل قرار دیا جائے اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار محمد سلمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل نے کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کسی قسم کے کریمنل کیسز رجسٹرڈ ہیں جس کےلئے انہوںنے نام یا عمر تبدیل کی ہو انہوںنے کہاکہ یونین کونسل کے ریکارڈ میں یکم فروری 1993لکھی ہوئی تھی جبکہ سکول ریکارڈ میں 28جنوری1994لکھی گئی تھی جسے درست کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ میرے موکل کا پاسپورٹ 2015بنا تھا جس پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہوئے تھے اور اس کی معیاد2020تک تھی تاہم اب صوبائی اسمبلی کی جانب سے سرکاری پاسپورٹ جاری ہونے کے لئے اپنا پرانا پاسپورٹ جمع کرکے نیا پاسپورٹ حاصل کیا ہے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد سلمان کو نااہل قرار دیکر حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کردیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.