تازہ تر ین

ٹیسٹ سیریزمیں یاسر اہم ہتھیار ثابت ہونگے،اسد

دبئی(آئی این پی)قومی ٹیم کے مڈل آرڈ ر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اہم قوت سپن بالنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہے،ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس یاسر شاہ جیسے شاندار کھلاڑی ہیں جو ان حالات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اور مخالف ٹیموں کے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ٹیم یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد قومی ٹیم مڈل آرڈر کے استحکام کی تلاش میں ہے ،یونس خان اور مصباح الحق لیجنڈری کرکٹرز تھے جنہوں نے سالوں قوم کی خدمت کی اور یقینا کسی دوسرے کھلاڑی کو اپنی کارکردگی سے نمٹنے کے لئے آسان نہیں ہے۔، انہوں نے کہا کہ جہاں تک اگلی ٹیسٹ سیریز کا تعلق ہے میں اور اظہر علی نہیں سوچتے کہ ہم کسی دبا میں ہوں گے تاہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم پر اضافی دباو ہوگا کیوں کہ ہم ٹیم کے سینئر ترین ممبر ہیں ،اب یہ ہمار ا فرض ہے کہ ہم نے یونس اور مصباح سے جو سیکھا اس پر عمل کرکے اس سیریزمیں ٹیم کی مدد کریں ۔پاکستان حال ہی میں ایشیا کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باعث دبا میں ہے لیکن اسد شفیق کا خیال ہے کہ ٹیم اب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر مکمل طور پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فتح اور شکست کسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں، بعض اوقات چیزیں آپ کے حق میں اور کئی مرتبہ خلاف جاتی ہیں ،ٹیم ایشیاکپ کی مایوسی اپنی پیچھے چھوڑ کر پوری توجہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز پر رکھے ہوئے ہے ، ہم جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں ان کے خلاف ہمارا ریکارڈبہت اچھا ہے جہاں ہم نے انہیں پہلے بھی بہت مارا ہے اور ہم اس ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے مقصد پر کام کرنا چاہتے ہیں۔اپنی فارم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے 32سالہ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ میں سیریز کے لیے تیار ہوں،،قائد اعظم ٹرافی میں اسلام آباد کے خلاف ڈبل سنچری بھی سکور کی ہے ،میرے خیال میں دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد ملنے والی بریک کا میں نے فائدہ اٹھایا ہے اور کرکٹ سے وقفے کا اچھا استعمال کیا جومیرے ہاتھ کی سرجری کی وجہ سے آیا تھا،میں نے پاکستان میں 3فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور اب آسٹریلیا کے خلاف ٹور کھیل نے مجھے آگے کے چیلنج کیلئے تیاری کرنے کا ایک اور موقع دیا ہے، میرا مقصد اب اپنی فارم بحال کرنا ہے تاکہ پاکستان کو سیریز جتوانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain