Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • روس کی یوکرین پر چڑھائی سیکڑوں ڈرائون 73 میزائل صنعتی اہداف نشانہ
    • ایران کا کویت اور بحرین ایئر پورٹ پر حملہ
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موجودہ اقتصادی حالات کی ذمہ دار سابق حکومت ہے: سلمان شاہ ، ضمنی الیکشن تحریک انصاف جیتے گی ، چار پانچ سیٹیں اپوزیشن حاصل کر سکتی ہے: کنوردلشاد کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

    By Daily Khabrainاکتوبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی الیکشن کمیشن کا احترام کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے بار بار کہا آر ٹی ایس سسٹم ملک میں کامیاب نہیں۔ آر ٹی ایس الیکشن کمیشن کی مرضی کے خلاف انتخابی اصلاحات میں شامل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نئے تجربے کی بنیاد پر الیکٹرانک سسٹم نا کام ہونے پر مینول سسٹم کا متبادل رکھا ہوا ہے۔ ضمنی انتخابات میں اگر ماضی دیکھیں تو حکمران جماعت ہی فتح حاصل کرتی ہے۔ اکثریت تحریک انصاف کی ہو گی۔ 4یا 5سیٹیں اپوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے 50لاکھ گھر بنانے کی سکیم کے اعلان سے بھی ضخمنی انتخابات پر بڑا فرق پڑے گا۔ وزیر ریلوے کے اعلان بھی معنی خیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے باعث عوام ناراض ہو کر اپوزیشن کو ووٹ دے سکتی ہے، اس سے حکومت کی بھی آنکھیں کھل جائیں گی۔ سیاسی جماعتوں میں اپوزیشن بکھری ہوئی ہیں۔ اگر اپوزیشن نے ضمنی انتخابات میںواضح سیٹیں حاصل کر لیں تو وہ کہ سکتی ہےکہ عوام نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواجہ سعد رفیق کامیاب ہو جاتے ہیں تو پروﺅکشن آرڈر مل جائے گا، قومی اسمبلی میں حلف اٹھا لیں گے، گرفتار ہو بھی گئے تو حلف اٹھا لیں گے۔ اگر حکومت مہنگائی نہ کرتی تو ضمنی انتخابات میں زیادہ کامیابی حاصل کر سکتی تھی۔ 1988سے 2013تک ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکمران جماعت ہی کامیاب رہی۔ اب میڈیا عوام کے اندر شعور لے آیا ہے۔ حکومت کی کامیابی پانا کامی دونوں صورتوں میں اس کے فیصلوں پر اثر پڑے گا۔ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات کی ذمہ داری سابق حکومت پر پڑنی ہے، تجارتی خسارہ بڑھ گیا، قرضے کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس جانےکا فیصلہ کرنے میں تاخیر کی، اب اسکو بہترین طریقے سے زیر بحث لانا چاہیے۔ غریبوں پر کم سے کم بوجھ پڑنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ، گیس کے نزح بڑھ گئے ہیں اس نظام میں اصلاحات نہیں ہوئیں۔ سارے نظام کو ٹھیک کرنا پڑے گا،الوقت تک بوجھ بڑھتا چلے جائے گا۔ بجلی، گیس سستی ہونے تک ایکسپورٹ بہتر نہیں ہوگی، یہ بڑا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا بجلی و گیس کے نظام میں جب اصلاحات ہونگی تو یہ سستی ہوگی لیکن اس میں وقت لگے گا۔ اگلے 2 سال کافی مشکل ہوں گے لیکن اگر اصلاحات کرلی گئیں تو آہستہ آہستہ حالات بہتر ہوجائیں گے ۔ جب تک سفید ہاتھی بجٹ سے نہیں نکالے گی۔ ملک میں 10 سال سے کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں ۔ معیشت کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں ، عمران خان کی حکومت بنی۔ پی ٹی آئی اصلاحات کو جانے تو آئندہ الیکشن تک حالات بہت بہتر ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے چاہیے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ ایکسپورٹر کے ذریعے ابھی فضا قائم کرنے چاہیے جس سے ایکسپورٹر بڑھے، اس سے ہمارے خسارے پورے ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    تازہ ترین

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.