تازہ تر ین

سب سے بڑی خبر ، گیس کے بعد بجلی کا سب سے بڑا جھٹکا ، قیمتوں میں بڑا اضافہ ، آج فیصلہ

اسلام آباد(اے این این ) حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی ہے جس کا فیصلہ(آج ) منگل کو وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس پر منظوری کا فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال 2017-2016 اور 2018 کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain