Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں : آصف زرداری

    By Daily Khabrainاکتوبر 28, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نہ نواز شریف کو میری ضرورت ہے، نہ مجھے ان کی ،ہم دونوں کی اپنی پارٹیاں ہیں،ہمیشہ میرے دوستوں کو پکڑا جاتا ہے ، ایک دوست کو فصل کی حالت معلوم کرنے کے لئے کال کی تھی پتہ چلا کہ اسے بھی اٹھا لیا گیا ہ۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ آج کے دن کشمیریوں کی بات نہ ہو درست نہیں ہوگا،ہم عدلیہ کے خلاف نہیں جبکہ حکومت کو بیل آو¿ٹ پیکیج ملنے پرمیں خوش ہوں،سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مددکی ہے اگر عوام سے بوجھ کم ہوگا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ، چین بھی پاکستان کا پرانا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے آپ،شاید آپ سے زیادہ محب وطن ہیں،ہم نے خیبرپختونخوا کو نام دیا پہنچان دی ،اگر ہم نے خیبرپختونخوا کو شناخت دی ہے تو اس کی ضرورت تھی ، ہر طرف سے مجھ پر حملے کیوں کیے جارہے ہیں؟ الیکشن سے اب تک مجھ پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ مجھے اب سمجھ آ رہی ہے کہ 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے،کوشش کروں گا سارے پاکستان کو ان شکنجوں سے بچا سکوں ،ہم نے ہر کام سوچ سمجھ کر کیا۔آصف زرداری کا کہناتھا کہ ان کو اصل مسئلہ میرے دوستوں سے ہے ،ایک دوست کو میں نے صرف اس لیے فون کیا کہ معلوم کروں فصل کیسی ہوئی ہے؟یہ ہمیشہ میرے دوستوں کوپکڑتے ہیں اور جس دوست کو میں نے فون کیا اس کو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ میں نے تومشرف سے بھی این آر اونہیں مانگا،میں نے ویسے ہی کیس جیتے،ہمیں این آر او کی ضرورت نہیں تھی مشرف کو ضرورت تھی،پرویز مشرف کے دور میں 5سال جیل میں گزارے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آمریت کے دور کی ایکٹنگ کر رہے ہیں وہ بہت برے اداکار ہیں ،دیکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان 31 اکتوبرکواے پی سی کراتے ہیں یا نہیں؟ اور میں حکومت سے این آر او کیوں مانگوں؟۔ہم نہیں چاہتے ہیں کہ حکومت گراکر ان کی ناکامیاں اپنے گلے ڈالیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے،ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت کریں اور تھکیں۔اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی چلنے والی خبروں سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد کی میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ، مگر یہ نا ممکن نہیں ، میرے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان میں اترا ہو۔ٹریڈنگ اکاو¿نٹس کو جعلی اکاو¿نٹس کہا گیا، یہ اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے جبکہ مجھے گرفتار کرلیاگیا تو اس میں کوئی نئی بات تو نہیں ہوگی اور اگر آپ صبح اخبار میں پڑھ لیں کہ مجھے گرفتار کرلیا گیا تو کیا یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.