تازہ تر ین

پریانکا کی تیسری ہالی وڈ فلم” ازنٹ اٹ رومانٹک “کا ٹریلر ریلیز

ممبئی( شوبزڈیسک )بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی تیسری ہولی وڈ فلم ازنٹ اٹ رومانٹک کا ٹریلر سامنے آگیا، جس میں ایک مرتبہ پھر اداکارہ کو کسی خاص کردار میں نہیں دکھایا گیا۔فلم ازنٹ اٹ رومانٹک کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس میں کئی رومانوی کہانیوں کا مذاق بنایا گیا ہے۔فلم میں ریبیل ولسن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جن کی زندگی ایک رومانوی کہانی میں پھنس چکی ہے اور وہ اس سے بالکل خوش نہیں۔ٹریلر میں پریانکا چوپڑا کو بہت ہی مختصر وقت کے لیے دکھایا گیا جس سے ان کے مداح خاصے ناخوش ہیں۔یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب پریانکا کو ان کی ہولی وڈ فلم کے ٹریلر میں زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ن کی ڈیبیو ہولی وڈ فلم بےواچ کے ٹریلر میں بھی اداکارہ صرف چند سیکنڈز کے لیے نظر آئیں تھیں۔اس کے علاوہ پریانکا کی دوسری ہولی وڈ فلم اے کڈ لائک جیک کے ٹریلر میں بھی اداکارہ کو کسی خاص کردار میں نہیں دکھایا گیا تھا۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain