تازہ تر ین

گرین شرٹس کی صلاحیتوں کا نیا امتحان ،کیویز سے پہلاون ڈے آج

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میںڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے،پہلے ایک روزہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھر پورپریکٹس کی۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ای روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے103میچوں میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو آﺅٹ کلاس کیا اور تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ شکست دی۔ گرین شرٹس دسمبر2014کے بعد سے ا ب تک کیویز کے خلاف ایک بھی ون ڈے میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے ،گزشتہ 4سال کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ12ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آئے ہیں جن میں ایک بارش کی نذر ہوگیا جب کہ کیویز نے دیگر11مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ۔پاکستانی کپتان سرفرازاحمدنے کہا ہے کہ ایک روزہ فارمیٹ میں کیویزکیخلاف عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے سیریزجیتنے کی پوری کوشش کریں گے،سکواڈمیں فاسٹ باﺅلرجنید خان کی واپسی ہوئی ہے،پیسر سمیت شاہین آفریدی سے اچھی توقعات وابستہ ہیں۔کیوی قائد کین ولیمسن نے کہاہے کہ ٹی 20میں توبری طرح ہار گئے ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔فاتحانہ آغازکےلئے پرامید ہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے15رکنی پاکستانی سکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے،دونوں ٹیمیں ابوظہبی پہنچ چکی ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ای روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے103میچوں میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain