تازہ تر ین

یاسر شاہ،حسن علی کی تباہ کن باﺅلنگ،پاکستان کی گرفت مضبوط

ابوظہبی(آئی این پی) پاکستان نے یاسر شاہ اور حسن علی کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث ابوظہبی ٹیسٹ میں گرفت مضبوط کرلی ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیدیا ،پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے37رنز بنا لئے ،گرین شرٹس کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 139رنز مزید درکار ہیں اور اسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں249رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے176رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول46، ہینری نکلسن55، واٹلنگ 59رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، پاکستان کی جانب سے فاسٹ باﺅلر حسن علی اور یاسرشاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اتوار کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 56رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کے کپتان کپتان کین ولیمسن 27اور جیت راول 26رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے105رنز کے مجموعی سکور پر آﺅٹ کیا۔ مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46رنز پر ہمت ہار گئے ان کو108رنز کے مجموعی سکور پر حسن علی نے کیچ آﺅٹ کیا، پانچویں وکٹ پر ہینری نکلسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور112رنز کی شراکت کے ساتھ کریز پر موجود رہے اور ٹیم کا سکور220تک پہنچا دیا ۔نیوزی لینڈ کی 5ویں وکٹ 220رنز پر گری جب ہینری نکلسن55رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،جس کے کچھ دیر بعد224رنز کے مجموعی سکور پر گرینڈ ہوم 3رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔227رنز کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کی7ویں وکٹ گری جب واٹلنگ 59رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے انہیں یاسر شاہ ہی نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم249رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے176رنز کا ہدف دیا،سودھی 18،ویگنر اور بولٹ بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باﺅلر حسن علی اور یاسرشاہ نے5،5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔176رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے37رنز بنا لئے ہیں امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔پاکستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید139رنز درکار ہیں اور اسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 227رنز بنا کر کیویز پر 74رنز کی برتری حاصل کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain