تازہ تر ین

زوباب راناکا ” میرے خدایا “ میں مرکزی کردار ‘ کامیابیاں

کراچی (شوبزڈیسک) ماڈل اور ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زوباب رانا اپنے بھرپور ٹیلنٹ کے باعث ٹیلی وژن انڈسٹری میں اپنی منفرد جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ نصیبوں جلی سے شہرت پانے والی زوباب کے ڈرامہ نے سال کے بہترین سوپ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس سے قبل اشتہارات اور ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرنے والی ماڈل اداکارہ نے ٹی وی اسکرین پر بھی اپنا سحر برقرار رکھا۔ زوباب نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’میرے خدایا‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے ہدایت کار شہود علوی اور تحریر سمینااعجاز کی ہیں۔ ڈرامہ میرے خدایا ایک جزباتی ڈرامہ ہے جس میں جنسی ہراسگی کے سنگین مسئلہ پرمعاشرے کی تلخ حقیقت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔زوباب ڈرامہ میں علینا کا کردار نبھا رہی ہیں جو ایک خود غرض لڑکی ہے ۔
جس نے اپنی دوست کو دھوکا دیا اور اسے جنسی ہراسگی کرنے والے وین ڈرائیور کا شکار بنادیا، وین ڈرائیور کا کردار شہود علوی خود ادا کر رہے ہیں۔ شائقین علینا کے کردار سے نفرت کرتے ہیں یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ زوباب نے اپنا کردار بھرپور انداز میں نبھایا جس سے شائقین کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔مزید براں بھرپور صلاحیتوں کی مالک زوباب مزید دو بڑے پروجیکٹس میں بھی جلد اسکرین پر نظر آئیں گی۔ زوباب اپنی اداکاری کے جوہر ڈرامہ سیریل ’بندش‘ میں پیش کریں گی جس میں وہ حرا سلمان کی چوٹھی بہن کا کردار نبھائیں گی، اس کے علاوہ معروف اداکار مرینہ خان اور ساجد حسن ڈرامہ میں ان کے والدین کا کردار ادا کریں گے۔ دوسرا پروجیکٹ ’رشتے بکتے ہیں‘ بھی چند ہفتوں میں نشر کیا جائے گا جس میں اسد علی اور علی عباس ان کے ساتھی اداکار ہوں گے۔ اس ڈرامہ کی ہدایت سید الطاف حسین نے دی ہیں اور زوباب اس میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔اداکاری کے علاوہ زوباب کی انسٹا گرام پر دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیںجس سے وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں، وہ مختلف کمرشلز میں بھی نظر آتی ہیں۔ زوباب کی بھرپور صلاحیت، محنت اور منفرد اداکاری کے باعث انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے ، شائقین کی پسندیدگی سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اداکاری میں بڑا نام بنانے میں کامیاب رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain