تازہ تر ین

ڈالر پھر اونچا اڑنے لگا ، قیمت میں 1 روپیہ 80 پیسے اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 16 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 139 پر جا پہنچی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ڈالر 138 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 137.84 سے 137.10 ہو گئی۔اس سے قبل پیر کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں جاری ا±تار چڑھاو¿ کے تحت کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کی قدر 3 روپے 5 پیسے بڑھی اور ڈالر 139.05 سے کم ہوکر 137روپے کا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے ا?غاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔ ڈالر ایک سو 37 روپے میں فروخت ہوا۔ بینکوں کےدرمیان لین دین میں روپے کی قدر میں دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 136 روپے تک دیکھا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر142 روپے کا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔روپے کی قدر میں کمی آئی تو ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ نومبر کے اختتام تک مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔ایک ہی ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5.06 روپے کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کے اختتام پر سعودی ریال کی قیمت 37.06 روپے، یورو 158.17 روپے اور برطانوی پاو¿نڈ 177.85 روپے کا ہو گیا۔جبکہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد ملکی قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain