تازہ تر ین

افریقی ٹورمیں ٹیم سے کارنامے کی امید نہیں،طاہرشاہ پلیئرز ذہنی طورپرفٹ نہیں ،ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں لیتے،راجہ اسدکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم سے کسی کارنامے کی امیدنہیں۔ کپتان سرفراز کی کارکردگی بہت خراب جا رہی ہے اب وہ اس قابل نہیں کہ ٹیم کا حصہ ہوں۔ کسی بھی ٹیم میں وکٹ کیپنگ بہت مشکل شعبہ ہے چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی ٹیم میں کافی ان فٹ کھلاڑی جنوبی افریقہ گئے ہیں۔دنیا کے کمزور ترین ٹیموں جیسے افغانستان اور آئرلینڈ کے کپتان بھی نفسیاتی طور پر بہت مضبوط ہیں۔جب آپ ذہنی طور پرفٹ نہیں ہوں گے تو جسمانی طور پر بھی فٹ نہیںہو سکتے۔ سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا کہ ہمارے کرکٹر ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں لیتے کھلاڑیوں کا مزاج کچھ اس طرح کا بن چکا ہے۔سرفراز کو خود ہی ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دینا چاہئے یا پی سی بی خود جراتمندانہ فیصلہ کرے۔ باڈی لینگوئج سے لگتا ہے شاید کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ نہیں۔اگر کسی کھلاڑی کے بارے میں شبہ ہو یہ ان فٹ ہے تو اسے ٹور پر لے جانا جرم کے مترادف ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کےساتھ باﺅلنگ بھی ناکام ہونا شروع ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain