تازہ تر ین

نیشنل ٹی20،شعیب کی کراچی وائٹس نے فتح نام کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی 20کپ میں کراچی وائٹس نے پشاور کو 21 رنز سے شکست دیدی۔فاتح ٹیم کی جانب سے شعیب ملک نے 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ملتان میں جاری میگا ایونٹ میں پشاور نے ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی ریجن نے مقررہ اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر سکور بورڈ پر 161رنز کا مجموعہ تشکیل دیا ۔ جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوور میں140رنز بنا کر آٹ ہوگئی پشاور کی جانب سے فواد خان نے 42اسرار اللہ 30اور رئیس احمد 31رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ،کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے 3اکبر الرحمن اور رضا حسن نے 2،2راحت علی اورمحمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،ناقابل شکست 71رنز بنانے پر شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain