تازہ تر ین

بلجیم پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

بھونیشور(سپورٹس ڈیسک) بیلجیئم فائنل میں ہالینڈ کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ بھارتی شہر بھوبنیشورمیں ہو نے والے ہاکی ورلڈ کپ کے ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے شرکت کی تاہم بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل مقابلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں بیلجیئم اور ہالینڈ کا مقابلہ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول پر برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔بیلجیئم نے یہ مقابلہ 2-3 سے اپنے نام کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں8 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہاکی ورلڈ کپ کے ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میں اچھی کارکر دگی دکھانے میں ناکام رہی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain