تازہ تر ین

جعلی اکاﺅنٹس منی لانڈرنگ سکینڈل ، زرداری ، فریال ، انور مجید مرکزی ملزم قرار دیدئیے گئے

کراچی(نیوز ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ سکینڈل میں جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں انور مجید اور عبدالغنی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میںسابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکانام بھی شامل ہے۔ صنعتوں کی بحالی کے نام پر اربوں روپے دینے والی سندھ کی شخصیت، سندھ حکومت کے 2 درجن افسران کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔حسین لوائی سمیت 30بینکرز اور جعلی اکاو¿نٹس میں رقم جمع کرانے والے20 ٹھیکیداروں کے نام بھی جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ ہیں،میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی، جس کے بعد جے آئی ٹی کے اراکین درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ 6 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس عمران لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے ڈٓائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، 29 بے نامی کمپنیوں کے اکانٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جب کہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔دوسری جانب جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پرایڈیشنل ڈٓائریکٹرجنرل ایف آئی اے نجف مرزا کو شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے وسائل اور زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پانامہ کی طرزپرجے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 6 ستمبرکو جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain