اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے مارچ تک کا وقت دیا تھا اب آئندہ 3 ہفتے میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہاہوں۔ آصف زرداری گرفتاری نوڈیرو سے دے یا کسی اور سے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو کوئی دکھائی نہیں دے گا برے وقت کا کوئی ساتھی نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں ان کی اہلیہ تہمینہ این آر او حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہیں اطلاعات ہیں کہ یہ لوگ کسی درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں حکومت پی اے سی چیئرمین کا ان کا مطالبہ مان گئی ہے تو دوسرے مطالبے مان گئی ہے تو دوسرے مطالبے بھی مان سکتی ہے۔ بلاول بھٹو میرے فین ہیں میں ان کا فین ہوں ان کا سیاسی مستقبل خراب نہیں دیکھنا چاہتا، بلاول کو زرداری کی حقیقت کا پتہ چلے گا تو راستہ الگ کر لے گا، مستقبل میں بلاول کو زرداری کے ساتھ نہیں دیکھ رہا۔ عمران خان کی شرافت ہے کہ ن لیگ جیسی اقتدار پسند جماعت میں کوئی گروپ نہیں بنایا حالانکہ اس جیسی جماعت میں الگ گروپ بنانا بہت آسان تھا۔
