Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مسکراہٹ اور خوش کلامی سے ہی دلوں میں گھر بسایا جا سکتا ہییشما گل
    • لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ کو سیل کئے جانے کے باعث دکانیں بند پڑی ہیں۔
    • سائبر کرائم وارداتوں میں اضافہ حکومت ناکام شہری پریشان
    • محکمہ آبپاشی کی ڈیفنڈر گاڑیاں جو فروخت کر دی گئیں ہیں’ تحقیقات جاری ہیں۔
    • خلا سے زمین کو دیکھنے پر کوئی تقسیم اور سرحدیں نظر نہیں آتیں: فرانسیسی خلا باز
    • فروخت کر دیا گیامحکمہ آبپاشی پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کو سکریپ ظاہر کرکے
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ ایشیا سوسائٹی کے تحت منعقد لاہور لٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 109 ہلاک
    • مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم 7افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی
    • نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول، ممتاز ادیبوں، دانشوروں’ فنکاروں کی شرکت
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واراداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اوراہم تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے حملے کھلی دہشت گردی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، طاہر اشرفی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں: ایمل ولی
    • یہ ایمرجنسی بھی ہے اور گورنر راج بھی لگایا گیا ہے:ماہرِ قانون اشتر اوصاف
    • یوکرین، روس کا توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق
    • امریکہ نے ایف35 کے قریب پھٹکنے بھی نہ دیا سربراہ بھارتی فضائیہ کا اعتراف
    • مختلف شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش
    • گلوراری کیساتھ کاروبار بھی چمک اٹھا دعا لیپا نت کڑوڑوں کما لیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کو درپیش نئے خطرات کے مرکزی کردار ہمارے اپنے گمراہ لوگ ہیں، آرمی چیف

    By Daily Khabrainدسمبر 22, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ دوستی کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو درپیش نئے خطرات کے مرکزی کردار ہمارے اپنے گمراہ لوگ ہیں۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ نیول اکیڈمی کراچی سے پاس آﺅٹ ہونے والوں میں غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل تھے جن کا تعلق بحرین، اردن، مالدیپ، قطر، سعودی عرب، یمن اور دیگر دوست ممالک سے تھا۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے ملک جاکر پاکستان کے لیے خیرسگالی سفیر کا کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہت بھاری قیمت چکانے کے بعد ملک میں امن قائم ہوا ہے، ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، آج کی پریڈ میں خواتین کیڈٹس کو دیکھ کر خوشی ہوئی جو کہ ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے ان کے عزم کا اظہار ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے جنگوں کی نوعیت اور طاقت کے توازن کو تبدیل کردیا ہے، سائنس ٹیکنالوجی میں جدید ترقی سے خود کو باخبر رکھنا ضروری ہے، ہم ہائبرڈ جنگ کے بڑھتے خطرات کا شکار ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ہمیں روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا اور نیا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، دشمن کی نئی چالوں کو سمجھ کر ان کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، میڈیا، فکری محاذ اور سائبر اسپیس میں بھی کسی سرجیکل اسٹرائیک کا جواب دینے کے لیے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم خود پر مسلط غیر اعلانیہ جنگ کے سبوتاڑ مرحلے یا دہشتگردی سے ابھی باہر نہیں نکلے، پہلے کی طرح نئے خطرات کے مرکزی کردار ہمارے اپنے لوگ ہیں، یہ لوگ نفرت، خواہشات ، زبان، مذہب یا سوشل میڈیا کے حملوں سے گمراہ ہوگئے ہیں، ہمارے بعض اپنے نوجوان لڑکے لڑکیاں ایسے خطرناک اور جارحانہ بیانیوں کا شکار بن جاتے ہیں، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں زیادہ بہتر بیانیہ پیش کرنا ہوگا، دانشورانہ مہارت اور منطق کے ذریعے ان خطرات سے نمٹنا ہوگا، یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم میں صبر سے تنقید کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہو۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان 1971، 1979 اور 2001 کے ہولناک اثرات سے گزرا ہے، پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے کیونکہ جنگوں سے تباہی و ہلاکتوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا، تمام تنازعات کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی حل کیا جاسکتا ہے اور امن سب کے حق میں ہے، اسی لیے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، ہماری نئی حکومت نے پورے خلوص کے ساتھ بھارت کی طرف بھی دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، لیکن اس دوستی کی پیشکش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ایک دوسرے سے لڑنے کی بجائے بھوک، ناخواندگی اور بیماریوں سے جنگ کرنی چاہیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.