تازہ تر ین

پاکستان میں میچ کھیلنے کی پیشکش پر غور کررہے ہیں: کرکٹ آسٹریلیا

میلبرن(ویب ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کررہا ہے اور دورہ پاکستان کے لیے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے بعد اب امکان پیدا ہوگیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بیس سال بعد پاکستانی میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لیے اعلی سطح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے جو اقدامات حکومت اور سیکورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں لیکن کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے اس کا مکمل جائزہ لیا جائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain