Yearly Archives: 2018
پی ٹی آئی کا انتخابات کے دوران پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عالمی مبصرین کا اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے ضابط اخلاق
کاغذات نامزدگی پرٹریبونل کی کا روائیاں جاری
سپریم کورٹ این آراوکیس میں آصف زرداری کا جواب جمع
قمراسلام کی گرفتاری ، 24روزہ جسمانی ریمانڈ اور ن لیگ بیان کے ساتھ سیشن جج ضمیر سولنگی کے استعفی اور جاوید اقبال کے احتساب عدالت میں ٹھوس شواہد کے ساتھ جانے کی تفصیلات دیکھیے پروگرام”ضیا شاہد کے ساتھ“
نیب کا حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے سیکریٹریز علی جان اور نجم شاہ کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔’شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی‘ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور دیگر متعلقہ افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس معاملے پر اجلاس کرے گی جو سفارشات تیار کرکے کابینہ کو بھیجے گی۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ایک رکن بیرون ملک ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو انٹرپول کے ذریعے لانے یا نہ لانے کا اختیار بھی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں کو نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔نیب نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔(ن) لیگی رہنما قمرالاسلام 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے۔ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن)نے نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور (ن) لیگ کے قائد نوازشریف نے لندن سے پارٹی رہنماو¿ں کو فون کیے جس میں انہوں نے نیب کی کارروائیوں کےخلاف احتجاج کی ہدایت کی ہے۔میاں نوازشریف نے پارٹی کے صدر شہبازشریف کو بھی کراچی ٹیلی فون کیا اور انتخابی مہم پر گفتگو کی۔
ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم سیکریٹریز کا تبادلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے حالیہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ طاہر رضا نقوی کو سیکریٹری پارلیمانی امور، سابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور رضوان میمن کو سیکرٹری توانائی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا کو احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکریٹری اطلاعات جب کہ سیکریٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر کو سیکریٹری داخلہ لگایا جائے گا۔حکومت نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو تبدیل کرکے سیکریٹری شماریات رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن ایف بی آر لگانے کی منظوری دی ہے جب کہ ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی کوتبدیل کرکے چیرمین سی ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کوسیکریٹری صنعت وپیداوار لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کو بھی تبدیل کرنے کی منظودی دی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی لگائے جانے کا امکان ہے۔
شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیران کردیا
کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیران کر دیا۔شہباز شریف اپنے جوش خطابت کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور وہ اکثر اپنی تقاریر کے دوران علامہ اقبال اور حبیب جالب کے شعر بھی سناتے رہتے ہیں۔لیکن گزشتہ روز کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے شہباز شریف نے ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کر دیا۔شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مقامی ہوٹل میں عوام کے اسرار پر ’اکیلے نا جانا، ہمیں چھوڑ کر تم، تمھارے بناء ہم بھلا کیا جیئیں گے‘ گایا۔ مقامی گلوکار کے ساتھ گانا گا کر بہت اچھا لگا۔شہباز شریف نے اپنے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
سلمان خان کی ’ریس 3‘ کروڑوں کی کمائی کے باوجود بدترین فلموں میں شامل
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے کروڑوں روپے کی کمائی کے باوجود بدترین ریٹنگ والی فلموں میں شامل ہوگئی۔سلمان خان کو بالی وڈ باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی فلموں کا کروڑوں کی کمائی کرنا ہے۔حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’ریس 3‘ نے بھی بھارت میں 148 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے لیکن یہ فلم کارکردگی کے لحاظ سے بدترین فلم بن گئی ہے۔بالی وڈ کے سلطان سلمان خان گوگل پر بدترین اداکارفلم ’ریس 3‘ میں سلمان کی پرفارمنس فلم بینوں کو نہیں بھائی تھی جس کے باعث وہ گوگل پر بدترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے لیکن اب ان کی فلم بھی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی کم ترین ریٹنگ والی 100 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) دنیا بھر میں فلموں کے حوالے سے معتبر ریٹنگ والی ویب سائٹ ہے جہاں آن لائن فلموں اور اداکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی۔آئی ایم ڈی بی نے سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو 2.6 پوائنٹس دیئے ہیں جس کے بعد وہ دنیا کی 100 کم ترین ریٹنگ والی فلموں میں 72 ویں نمبر پر موجود ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ 2.4 پوائنٹس، ’ہم شکلز‘ 2.1، ’ہمت والا’ 2 اور فلم ’ رام گوپال ورما کی آگ‘ 1.9 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سر انجام دیے ہیں۔

















