تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں16.5فیصد تک اضافہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرعائدجنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 4فیصدسے 16.5فیصدتک اضافہ کردیا۔گزشتہ روزایف بی آرکی طرف سے جاری باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پرعائدجی ایس ٹی کی شرح میں9فیصد ،ہائی اسپیڈڈیزل پر4 فیصد،مٹی کے تیل پرجی ایس ٹی کی شرح میں15فیصداورلائٹ ڈیزل آئل پرجی ایس ٹی کی شرح میں 16.5فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 8 فیصدسے بڑھا کر17فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد اورلائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح میں 0.5 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کاکہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی وجہ سے عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ منتقل نہیں کیاگیا اگر پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی سابقہ شرح برقراررکھی جاتی تو مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی عوام کومنتقل ہونا تھی۔ایف بی آرحکام کاکہناہے کہ ہرماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں ردوبدل کی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain