تازہ تر ین

سڈنی ٹیسٹ: بھارت نے 7 وکٹوں پر 622 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلئیر کردی

سڈنی (ویب ڈیسک ) ٹیسٹ میں بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالیے۔سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بھارتی بلے بازوں کے نام رہا جنہوں نے کینگروز بولروں کی ایک نہ چلنے دی، چتیسور پجارا نے 130 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے بھی کینگروز بولروں کو تختہ مشق بنائے رکھا اور ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔ریشب پانت آسٹریلیا کی سرزمین پر سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے، سڈنی ٹیسٹ میں روندرا جدیجا نے بھی شاندار 81 رنز بنائے اور آو¿ٹ ہوگئے جس کے بعد بھارت نے اننگز ڈکلئیر کردی۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلی وڈ نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ہیرس 19 اور خواجہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain