تازہ تر ین

پاکستان کی بیٹنگ کے بعد باولنگ لائن بھی فلاپ ، جنوبی افریقہ نے 188 رنز جوڑ لیے

کیپ ٹاﺅن (ویب ڈیسک )دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 177 رنز کیخلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں اور 11 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے مرکرام اور الگر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔تاہم مرکرام سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور شان مسعود کی گیند پر 78 رنز بناکر آوٹ ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے الگر 2 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ہاشم آملہ 24 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے برائن 13 سکو ر بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی پوری ٹیم ہی 177 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سرفراز 56رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے جبکہ ان کے علاوہ اسد شفیق 20 اور محمد عامر 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ کوئی اور پاکستانی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔a


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain